11 فروری، 2014، 11:14 AM

انقلاب کی سالگرہ

انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پرعظیم ریلیوں کا انعقاد

انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پرعظیم ریلیوں کا انعقاد

مہر نیوز/ 11 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران میں آج 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام نے ایک بار پھر اسلامی نظام کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ کے فلک شگآف نعرے لگآ کر استعماری طاقتوں کو مبہوت اور لرزہ براندام کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج پورے ایران میں انقلاب اسلامی کی 35 ویں سالگرہ عزت و احترام اور عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے ایرانی عوام اسلامی نظام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے ساتھ  تجدید عہد کرنے کے لئے عظیم ریلیوں میں شرکت کے لئے  سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام نے ایک بار پھر اسلامی نظام کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ کے فلک شگآف نعرے لگآ کر استعماری طاقتوں کو مبہوت اور لرزہ براندام کردیا ہے۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر ہونے والی عظيم ریلی سے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے ریلیوں میں اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں ۔وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے مطابق 270 غیر ملکی نامہ نگار اور فوٹوگرافر ایران میں نکلنے والی آج عظيم ریلیوں کی خبریں منتشر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں 11 فروری 1979 کو کامیاب ہوا تھا، ایرانی عوام نے حضرت امام خیمنی (رہ) کی قیادت میں شاہ ایران کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز حکومت کو گرا کر اس کی جگہ اسلامی نظام قائم کیا۔امریکہ آج بھی ایرانی قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے  لیکن ایرانی قوم نے امریکہ کی دشمنی اور عداوت کے باوجود گذشتہ 35 برسوں میں علم و دانش کے میدان میں ترقی اور پیشرفت کا بہترین سفر طے کیا ہے اور آج ایران کا علاقائي اور عالمی سطح پر اپنا ایک خاص اثر و رسوخ ہے اور علمی لحاظ سے آج ایران دنیا کےپہلے دس اہم ممالک کی فہرست میں شامل ہوگيا ہے۔

News ID 1833158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha